ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جرمنی : اسکول میں خاتون اور 7 سال بچی پر چاقوسے حملہ، حملہ آور فرار

جرمنی : اسکول میں خاتون اور 7 سال بچی پر چاقوسے حملہ، حملہ آور فرار

Sat, 11 Jun 2022 12:31:37    S.O. News Service

برلن،11؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)   جنوب مغربی جرمنی کے ا یک پرائمری اسکول میں جمعہ کے روز ایک حملہ آور نے چاقوسے  حملہ کر ایک خاتون اور سات سالہ بچی کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور جرم کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ صبح 8 بجے کے قریب ہونے والے اس حملے میں زخمی ہونے والی لڑکی اور خاتون (61 سالہ سپروائزر)کو ہسپتال لے جایا گیا۔ دونوں کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

 اسٹٹ گارٹ کے قریب ایسلنگن کا اسکول علاقائی تعطیل کے لیے بند تھا ، لیکن چھٹی کے باوجود کچھ بچوں کی دیکھ بھال کی جا رہی تھی۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ افسران ایک مشتبہ شخص کی تلاش کر رہے ہیں ، جس کی عمر 30-35 سال ہے۔ تفتیش کار حملے کے ارد گرد کے حالات کے بارے میں بھی معلومات جمع کر رہے ہیں۔


Share: